اہم خبریں

آئندہ موسم کیسا رہے گا،کہاں بارش اور برفباری ہو گی،جانئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے سرد ترین مقامات میں لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکردو، گوپس اور بگروٹ میں منفی 6، زیارت اور پاراچنار میں منفی 4 جبکہ قلات، استور اور کالام میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی اور دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً سفر کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  :موسم سرما کی چھٹیاں،تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم خبر آگئی،جا نئے نئے احکامات بارے

متعلقہ خبریں