ایبٹ آباد (اے بی این نیوز )ایبٹ آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو بلدیاتی نمائندوں نے روک لیا، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے صورتحال کشیدہ رہی حویلیاں کے قریب ایبٹ آباد کی تحصیل کونسل کے چیئرمین عزیز شیر خان کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعلیٰ کے سامنے فنڈز کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال سے بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے ترقیاتی کام مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔
سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ہری پور سے ایبٹ آباد اور پھر مانسہرہ جا رہے تھے کہ راستے میں بلدیاتی نمائندوں نے ان کا قافلہ روک لیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں۔احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ نے بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت کی اور مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور قافلے کو روانگی کی اجازت دے دی۔
مزید پڑھیں :کراچی سے انتہائی خبر غم،جانئے کتنی قیمتی جانیں جان سے چلی گئیں















