اہم خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی شہباز شریف کو خصوصی دعوت،جا نئے تفصیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے قائم کیے گئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان کو غزہ سے متعلق بورڈ آف پیس میں شرکت کی دعوت موصول ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے عالمی سطح پر جاری کوششوں میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان غزہ میں پائیدار امن کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔ مسئلہ فلسطین کا مستقل اور منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ پاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ادھر سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت میں ایک قرارداد کی منظوری بھی دی جا چکی ہے، جسے خطے میں سیاسی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا تھا، جس میں اب وزیراعظم شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں  :کراچی سے انتہائی خبر غم،جانئے کتنی قیمتی جانیں جان سے چلی گئیں

متعلقہ خبریں