اہم خبریں

کراچی سے انتہائی خبر غم،جانئے کتنی قیمتی جانیں جان سے چلی گئیں

کراچی (اے بی این نیوز     )کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 22 زخمی ہو چکے ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے 22 فائر ٹینڈرز، ایک باؤزر اور 2 سنارکلز مسلسل مصروف ہیں، تاہم طویل وقت گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔

صدر گل پلازہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تاحال 50 سے 60 افراد سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا، جس پر اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ آگ کے باعث گل پلازہ کا گراؤنڈ فلور مکمل طور پر جل کر خاک ہو گیا جبکہ عمارت کا ایک حصہ منہدم بھی ہو گیا۔چیف فائر آفیسر کے مطابق عمارت کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں ایک فائر فائٹر ملبے تلے دب کر شہید ہو گیا، جس پر ریسکیو ٹیموں میں بھی سوگ کی کیفیت ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی عمارت انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور کسی بھی وقت مزید حصہ گرنے کا خدشہ موجود ہے۔ آتشزدگی کو شروع ہوئے 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ تاحال بے قابو ہے۔

ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کے 80 جوان بھی سول انتظامیہ کے ہمراہ حصہ لے رہے ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور شہری ایک اور سانحے کے خدشے میں مبتلا ہیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ کی صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے، جہاں عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گل پلازہ کی دیواروں میں گہری دراڑیں پڑ چکی ہیں اور کسی بھی وقت عمارت کے مزید حصے گرنے کا خدشہ موجود ہے۔دوسری جانب گل پلازہ میں لگی آگ 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی مکمل طور پر قابو میں نہیں آ سکی۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ حکام مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاہم عمارت کی کمزور ساخت ریسکیو کاموں میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ پاک بحریہ کے 80 جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس افسوسناک واقعے کے دوران فرائض کی انجام دہی میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان علی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ فرقان علی کی جرات، بہادری اور فرض شناسی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے۔صدر آصف علی زرداری نے شہید فائر فائٹر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی جانیں بچانے والے ایسے قومی ہیرو ہمارا فخر ہیں۔گل پلازہ میں جاری صورتحال پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ ریسکیو ادارے کسی بڑے سانحے سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں  :شعبان کا چاند کب نظر آئیگا،جا نئے

متعلقہ خبریں