اہم خبریں

نادرا نے شہریوں کی ایک اور بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)خاندان میں کسی فرد کی وفات کا اندراج اپنے یونین کونسل میں کرائیں، شہری گھر بیٹھے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ پیدائش کے اندراج کے لئے یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں۔

خاندان میں کسی فرد کی وفات پر یونین کونسل میں اندراج کرائیں اور نادرا سے شناختی کارڈ منسوخ کرائیں،شہری گھر بیٹھے تمام تر کارروائی مکمل کرنے کے لئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں۔

یہ سہولت فی الحال پنجاب کے تمام اضلاع، صوبہ سندھ میں کراچی شرقی، کراچی وسطی، نوشہروفیروز، میرپورخاص، شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈوالہٰیار اور ٹنڈومحمد خان جبکہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں دستیاب ہے۔

دیگر علاقوں میں کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پاکستان کے تمام اضلاع میں فراہم کر دی جائے گی۔

اس کے علاوہ پیدائش کے اندراج کے لئے اب آپ کو یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں اور گھر بیٹھے اپنی متعلقہ یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج کرائیں۔

یہ سہولت بھی فی الحال پنجاب کے تمام اضلاع، صوبہ سندھ میں کراچی شرقی، کراچی وسطی، نوشہروفیروز، میرپورخاص، شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈوالہٰیار اور ٹنڈومحمد خان جبکہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں دستیاب ہے۔

ملک کے دیگر شہریوں میں اس پر کام جاری ہے اور جلد ہی دوسرے اضلاع کے شہری اس سہولت سے مستفید ہوں گے، مزید معلومات کے پاک آئی ڈی موبائل ایپ انسٹال کریں یا اپنے قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں طیارہ گر کر تباہ،تمام افراد ہلاک ہوگئے

متعلقہ خبریں