اہم خبریں

محمود خان اچکزئی نے بڑی خبر سنا دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آئین ایک وعدہ ہے، اسے توڑا گیا تو تعلقات خراب ہوں گے۔

جامشورو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے جلسوں پر پابندی غیر انسانی ہے، حکمرانی میں تمام زبانوں کا احترام ہونا چاہیے۔ ہمارے ہاں روایت ہے کہ آنے والے کو شکست دی جاتی ہے اور جانے والے کو گالی دی جاتی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چھوٹے صوبوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، وسائل پر پہلا حق مقامی بچوں کا ہے، انسان روٹی سے پہلے حکمرانی کا حق مانگتا ہے، ہر ادارے میں آبادی کے تناسب سے حصہ دیا جانا چاہیے، حق حکمرانی میں ہمارا حصہ ہونا چاہیے اور تمام زبانوں کا احترام ہونا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خارجہ پالیسی پارلیمنٹ بنائی جائے، خطے کی صورتحال پر گول میز کانفرنس بلائی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ بلاول نے 3 گھنٹے کی تقریر کی، لیکن سندھ کے شہروں کی حالت دیہات سے بھی بدتر ہے، این ایف سی ایوارڈ میں چھوٹے صوبوں کو ان کا جائز حصہ نہیں دیا جا رہا، چونکہ ہمیں اپنی زندگی یہیں گزارنی ہے، اس لیے فیصلے بھی ہمیں کرنے چاہئیں۔
مزید پڑھیں‌:کراچی گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد زخمی،متعدد پھنس گئے

متعلقہ خبریں