اہم خبریں

کراچی گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد زخمی،متعدد پھنس گئے

کراچی (اے بی این نیوز) ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو نائن فلور سے شروع ہو کر پلازہ کے بیسمنٹ تک پھیل گئی۔ آگ لگنے کے باعث عمارت میں شدید دھواں بھر گیا اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کے مطابق بھگدڑ اور دھوئیں کے باعث اب تک 10 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پلازہ میں متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے واٹر کارپوریشن سے واٹر ٹینکرز طلب کر لیے گئے ہیں۔ فائر آفیسر کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور مسلسل آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فوری طور پر قابو پانا ممکن نہیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں مکمل کوشش کر رہی ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ٹرمپ ایران میں نئی قیادت کے خواہاں

متعلقہ خبریں