اسلام آباد (اے بی این نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ آدھی تحریک انصاف انقلاب چاہتی ہے اور آدھی مذاکرات چاہتی ہے۔
ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسی کیا ہے؟ بیرسٹر گوہر کچھ ایک بات کہتے ہیں، کے پی میں جونیئر وزراء کچھ اور کہتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی سلمان اکرم راجہ کے بیان سے اتفاق نہیں کرتے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ آدھی جماعت انقلاب اور آدھی مذاکرات چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے میں کردار ادا کریں۔ قومی مذاکراتی کمیٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو مذاکرات کرنا ہوں گے، کوٹ لکھپت جیل کے قیدیوں کی رہائی سے اچھا تاثر جائے گا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا ڈنمارک سمیت یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان















