لندن (انٹرنیشنل نیوز) ایرانی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں زخمی ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
میٹ پولیس کی رپورٹ کے مطابق، ساؤتھ کینسنگٹن میں سفارت خانے کے باہر پرتشدد مظاہرے کے دوران کم از کم 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین میں سے ایک نے ایرانی سفارت خانے پر لہرا ہوا ایرانی پرچم اتار دیا تھا۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے 14 افراد پر تشدد، ایمرجنسی ورکرز پر حملہ اور نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد پر بغیر اجازت سفارتی مقام میں داخل ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:مسافر طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد جاں بحق















