لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کے صاحبزادے کی بارات کی تقریب لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی جبکہ ان کا نکاح سابق رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کی پوتی شانزے علی سے ہوا ہے۔
شادی کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور اہلخانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا ودیگر نے شرکت کی۔
جنید صفدر کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں شانزے علی کو نکاح نکامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کل جاتی امرا میں ہوگی جبکہ ان کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہوئی تھی۔
مہندی میں دلہا دلہن کے ساتھ مریم نواز بھی سنہری لباس میں نمایاں نظر آئیں، تقریب میں سبز رنگ کے تھیم کے مطابق خوبصورت سجاوٹ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی عائشہ سیف خان سے 2021 میں ہوئی تھی، جوڑے کے درمیان اکتوبر 2023 میں علیحدگی ہوگئی۔





مزید پڑھیں:فواد چودھری کی نواز شریف سے اپیل، اہم تفصیلات سامنے آگئیں















