اہم خبریں

ایران کے دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی

تہران( اے بی این نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکے کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد مختلف علاقوں میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا اور غیر ملکی خبر ایجنسیوں پر دھماکوں اور دھوئیں کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتیں لرز اٹھیں جبکہ کئی علاقوں میں سائرن کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایرانی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سری نگر ہائی وے کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

متعلقہ خبریں