اہم خبریں

جنید صفدر کی مہندی تقریب کی جھلکیاں، تصاویر جاری

لاہور (اے بی این نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی جس میں دولہا دلہن کے اہل خانہ اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

جنید صفدر نے مہندی کی تقریب میں روایتی گہرے نیلے رنگ کا کرتہ پہنا۔ کرتے پر سنہری بٹن اور سادہ کٹ نے ایک شاہی تاثر دیا، اور لباس کے ساتھ روایتی انداز میں ایک سنہری، بھوری رنگ کی شال کندھوں پر لپٹی ہوئی تھی۔

جنید صفدر کی شال کا ریشمی تاثر مہندی کی تقریب کے رنگوں سے میل کھاتا تھا، نیوی بلیو اور سنہری امتزاج نے شادی کے کلاسک پیلیٹ کو نمایاں کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے جنید صفدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے شانزے علی روحیل کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں جاری ہے۔ مہندی کی تقریب میں شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنید صفدر کی مہندی کی تقریب میں معروف ڈانسر وہاب شاہ کو مدعو کیا گیا تھا۔

جنید صفدر کی مہندی کی تقریب میں 350 مہمانوں کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ شریف خاندان کی جانب سے روایتی اور دیسی پکوان بھی تیار کیے گئے۔ مہمانوں کی تواضع سوپ، چکن ڈمپلنگ، دال گوشت، آلو گوشت، سفید چاول، باربی کیو، گاجر کا حلوہ اور دال کا حلوہ سمیت مختلف پکوانوں سے کی گئی۔

جنید صفدر کا جلوس آج 17 جنوری دوپہر ایک بجے لیک سٹی روانہ ہوگا۔ شریف خاندان اور رشتہ داروں کو جلوس میں مدعو کیا گیا ہے اور 400 مہمانوں کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریب 18 جنوری کو جاتی عمرہ فارمز میں ہوگی۔ شادی کی تقریب میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی و صوبائی وزراء اور اہم رہنماؤں سمیت غیر ملکی مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :پاکستان اور دیگر ممالک کے لیے امریکی امیگرنٹ ویزا سروس کی آخری تاریخ مقرر

متعلقہ خبریں