دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 17 جنوری کو متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کے حملے کی یاد میں جنگی طیاروں کا ایئر شو منعقد کرے گا۔
ائیر شو میں ملک بھر میں اڑتے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر پیش کیے جائیں گے۔
دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتہ کی صبح 11 بجے اماراتی قومی ترانے کی آواز کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہوں۔
یہ ایئر شو خاص طور پر اس حملے کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں حوثی باغیوں نے چار سال قبل یو اے ای کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک پاکستانی کارکن معمور خان بھی شامل ہے، جو اس حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ایئر شو ابوظہبی سے شروع ہوگا اور متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں سے گزرے گا۔
مزید پڑھیں:اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی،سینیٹر کامران مرتضیٰ نے نیا پنڈوڑا باکس کھول دیا،جا نئے کیا















