پشاور(اے بی این نیوز)پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
آٹا ڈیلرز کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت بڑھ کر 3200 روپے ہو گئی ہے، جبکہ فائن آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت 3000 روپے سے بڑھ کر 3300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی نہ ہونے کے باعث قلت پیدا ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مہنگائی کے اس نئے اضافے نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں۔ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان















