کراچی( اے بی این نیوز ) پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں کئی روز بعد آج سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 172 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 601 ڈالر پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی صرافہ مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر قلیل مدت میں سونے کی قیمت میں مزید تبدیلیاں ممکن ہیں۔
مزید پڑھیں :جنگ کا خطرہ ٹل گیا،ٹرمپ کا ایران کو پیغام،جا نئے امریکہ نے کیوں گھٹنے ٹیکے،کس نے اہم کردار ادا کیا















