لاہور ( اے بی این نیوز ) احتساب عدالت نے گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب ریفرنس کی سماعت کی، جس میں پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے نیب کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کر لیا اور اسی تاریخ تک کارروائی ملتوی کر دی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ریفرنس میں الزام ہے کہ پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان نے گجرات میں ترقیاتی اسکیموں میں بدعنوانی کی۔یاد رہے کہ نیب نے دو نئے ملزمان کے شامل ہونے کے بعد ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا تھا، جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لیا۔
مزید پڑھیں :ممتاز اداکارہ انتقال کر گئیں















