اہم خبریں

وزیرِ مملکت فہد ہارون سےنیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )مملکتِ نیدرلینڈز کے پاکستان میں سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے آج وزیرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جن میں میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا، جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اور عالمی میڈیا کے بدلتے ہوئے رجحانات شامل تھے۔ دونوں فریقین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے کردار اور معلومات کی تیز تر ترسیل پر تبادلۂ خیال کیا۔

فہد ہارون نے پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ، حکومتی اقدامات اور انفارمیشن شیئرنگ سے متعلق اصلاحات پر روشنی ڈالی، جبکہ نیدرلینڈز کے سفیر نے میڈیا ڈویلپمنٹ اور ڈیجیٹل جدت کے حوالے سے اپنے ملک کے تجربات سے آگاہ کیا۔یہ ملاقات پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میڈیا اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جس سے مستقبل میں مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کے نئے امکانات پیدا ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں :750روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری، جا نئےخوش نصیبوں کے نام

متعلقہ خبریں