اسلام آباد(اے بی این نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 4,601 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو ملے، جہاں جمعرات کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 3,700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,172 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے پر ٹریڈ کرنے لگی۔چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 150 روپے کی کمی کے ساتھ 9,425 روپے ہو گئی جبکہ فی دس گرام چاندی 129 روپے سستی ہو کر 8,080 روپے کی سطح پر آ گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں۔فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب















