اہم خبریں

چارسدہ: گیس سلنڈر دھماکے میں دو بچے جاں بحق، باپ شدید زخمی

پشاور(اے بی این نیوز) چارسدہ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 2 بچے جاں بحق، جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ میں اتمان زئی کے علاقے طارق آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس میں دو کمسن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، جبکہ بچوں کا والد دھماکے میں شدید زخمی ہوا ہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان

متعلقہ خبریں