اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 900 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا جبکہ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کا اضافہ ہو گیاہے۔
4300 کے اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح 4 لاکھ 86 ہزار 162روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 3 ہزار 687 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 16ہزار 805 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 43 ڈالر اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4638 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں چاندی کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 9575 روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں۔امریکا آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں مداخلت کرسکتا ہے: خبررساں ایجنسی















