واشنگٹن (اے بی این نیوز )امریکی سفیر سٹیو وٹکوف نے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔سٹیو وٹکوف کے مطابق امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں غزہ میں ایک عبوری ٹیکنوکریٹک فلسطینی انتظامیہ قائم کی جائے گی، جو روزمرہ امور اور انتظامی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے تحت غزہ کی تعمیرِ نو کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا، جس میں بنیادی انفراسٹرکچر، رہائش اور عوامی سہولیات کی بحالی شامل ہو گی۔
اس مرحلے میں تمام غیر مجاز اہلکاروں کو غیر مسلح کیا جائے گا تاکہ علاقے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔سٹیو وٹکوف نے امید ظاہر کی کہ حماس اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرے گی اور امن عمل کو کامیابی سے آگے بڑھانے میں تعاون کرے گی۔انہوں نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر ثالثی کے کردار پر مصر، ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے تعاون کے بغیر پیش رفت ممکن نہ تھی۔
مزید پڑھیں :ایران پر حملہ کب کیا جا ئیگا،امریکہ نے وقت بتا دیا، جا نئے تفصیلات















