اہم خبریں

ایران ، مظاہروں کے پس پردہ حقائق سامنے آ گئے،کون سی قوتیں کارفرما جا نئے، چشم کشا رپورٹ جاری

تہران (اے بی این نیوز    )ایران میں جاری مظاہروں کے دوران عوامی شکایات اور سیکیورٹی صورتحال کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق، حالیہ دنوں میں مسلح افراد اور بیرونی حمایت یافتہ بدامنی کے خلاف خصوصی آپریشن کیے گئے۔ ان آپریشنز کا مقصد عوام اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔

پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق بسیج انفارمیشن سسٹم کے ذریعے چار لاکھ سے زائد عوامی شکایات موصول ہوئیں۔ موصول شدہ شکایات میں سیکیورٹی خلاف ورزیوں، تحزیب کاری اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی۔ بعض اطلاعات کی بنیاد پر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں تاکہ ملک میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کو قابو میں لایا جا سکے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ بسیج انفارمیشن سسٹم مظاہرین کے متعلق معلومات جمع کرنے اور عوامی مسائل کو سراہنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، تاکہ ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری نشاندہی اور بروقت کارروائی کی جا سکے۔

مزید پڑھیں :ایران پر حملہ کب کیا جا ئیگا،امریکہ نے وقت بتا دیا، جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں