اہم خبریں

جناح گارڈن سے افسوسناک خبر، جا نئے کون جان سے گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )اسلام آباد کے علاقے جناح گارڈن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

اطلاعات کے مطابق جناح گارڈن میں واقع ایک گھر کے اندر محمد موسیٰ ولد محمد یونس، جس کی عمر تقریباً 25 سال بتائی جاتی ہے، نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ ذاتی مسائل اور ذہنی دباؤ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

مزید پڑھیں :ایران پر حملہ کب کیا جا ئیگا،امریکہ نے وقت بتا دیا، جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں