واشنگٹن (اے بی این نیوز )نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے ایران سے متعلق حساس اور اہم تفصیلات شائع کر دی ہیں، جس کے بعد خطے میں خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف متعدد عسکری آپشنز پر بریفنگ دی جا چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان آپشنز میں ایران کے داخلی سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے اور سائبر حملوں کے امکانات بھی شامل ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ایران پر فوجی حملہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ ممکنہ کارروائی کی صورت میں ایران کی جانب سے جوابی ردعمل پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے تین میزائل بردار ڈسٹرائر اس وقت مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں، جو کسی بھی ہنگامی کارروائی کیلئے تیار بتائے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یو ایس ایس روزویلٹ حالیہ دنوں میں بحیرہ احمر میں داخل ہو چکا ہے۔پینٹاگون حکام کے مطابق امریکی بحریہ کی ایک میزائل بردار آبدوز بھی خطے میں تعینات ہے، جو خطے میں امریکی عسکری موجودگی کو مزید مضبوط بناتی ہے۔
مزید پڑھیں :امریکہ کا پاکستان سمیت75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسس روکنے کا اعلان















