تہران (اے بی این نیوز) ایران نے امریکی انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی سٹار لنک کی بڑی تعداد میں ڈیوائسز قبضے میں لے لیں۔
گزشتہ ہفتے ایرانی حکومت نے پرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ملک میں زیادہ تر انٹرنیٹ کنکشن بند کر دیے تھے جب کہ فون کالز اور ٹیکسٹ میسجز بھیجنے کی سہولت بھی محدود کر دی گئی تھی۔
امریکی اخبار کے مطابق انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی صرف حکومت، اس کے ذرائع ابلاغ اور حکومت کے حامیوں کے لیے ہے۔
انٹرنیٹ بند ہونے کے بعد سٹار لنک کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا کہ وہ ایران میں مفت انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔
تاہم ایران میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس سٹار لنک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ایران نے امریکی انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی سٹار لنک سے بڑی تعداد میں ڈیوائسز ضبط کر لی ہیں۔
یاد رہے کہ سٹار لنک ٹرمینلز ایران میں غیر قانونی ہیں اور خفیہ طور پر ملک میں لائے جاتے ہیں۔ یہ ٹرمینلز 2022 کے احتجاج کے بعد بڑی تعداد میں ابھرے۔
مزید پڑھیں:ہیلتھ کارڈ سہولیات نئے فارمولے کے تحت دوبارہ بحال















