اہم خبریں

کراچی ایئرپورٹ کا رن وے بند کر دیا گیا

کراچی (اے بی این نیوز) ایئرپورٹ کے رن وے ٹیکسی وے سی کی مرمت کا کام جاری ہے، اس حوالے سے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کا رن وے ٹیکسی وے سی مرمتی کام کی وجہ سے طیاروں کے لیے بند رہے گا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ٹیکسی وے C کی مرمت کے کام کے لیے نوٹم جاری کر دیا ہے۔

نوٹم کے مطابق پائلٹس کو کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹم کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کے ٹیکسی وے سی کی مرمت کا کام 30 جنوری تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں‌:گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کی ڈیڈ لائن جاری

متعلقہ خبریں