اہم خبریں

عازمین حج کے لیے اہم خبر سامنے آ گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے خبردار کیا ہے کہ حج کی لازمی تربیت نہ کرنے والے عازمین حج سے محروم ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ایک لاکھ 20 ہزار عازمین حج کے لیے حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حاجی کیمپ میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج کے دونوں مراحل میں تربیت میں شرکت لازمی ہے اور تربیت کے بغیر عازمین حج کی سعادت سے محروم رہیں گے۔

200 سے زائد مقامات پر حج تربیتی ورکشاپس جاری ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹریننگ کا پہلا مرحلہ 14 فروری تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا مرحلہ ماہ رمضان کے بعد ہوگا۔

سردار یوسف نے کہا کہ حج ٹریننگ سے عازمین حج کو مناسک حج کی درست ادائیگی، سعودی قوانین اور انتظامات سے آگاہی، ہجوم کے دوران حادثات سے بچاؤ، نظم و ضبط، صبر اور اجتماعی عبادات کا شعور ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تربیت کے بغیر حج میں غلطیوں اور بدنظمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایران کی جنگی تیاریاں عروج پر،میزائل ٹیکنالوجی اور دفاعی سازوسامان کی تیاری تیز، پاسدارانِ انقلاب الرٹ

متعلقہ خبریں