اہم خبریں

زمان خان کا شاندار اعزاز

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر زمان خان نے بگ بیش لیگ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور میں 6 رنز کا کامیاب دفاع کیا اور اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں مدد کی۔

بدھ کو زمان خان کے شاندار آخری اوور کی بدولت برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 3 رنز سے شکست دی۔

ہوبارٹ ہریکینز کو آخری اوور میں جیت کے لیے صرف 6 رنز درکار تھے لیکن زمان خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 2 رنز دیے۔

زمان خان کو پہلی گیند پر ڈوڈ، دوسری پر سنگل اور تیسری اور چوتھی گیند پر دوبارہ ڈوڈ کیا گیا۔ زمان خان نے پانچویں گیند پر وکٹ حاصل کی جبکہ آخری گیند پر صرف ایک سکور بنا۔


اس طرح زمان خان نے 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا اور اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو وہ میچ جتوانے میں مدد دی جو بظاہر ہار گئی۔
مزید پڑھیں‌:صنعتی شعبے کو بڑا ریلیف،بجلی کی کراس سبسڈی میں نمایاں کمی

متعلقہ خبریں