اہم خبریں

اپوزیشن لیڈر کون،جا نئے فیصلہ کب ہو گا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے معاملے پر اہم مشاورت مکمل کر لی ہے، جس کے بعد ایوان میں اپوزیشن لیڈر کے نام سے متعلق فیصلہ قریب آتا دکھائی دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر چیمبر میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی کے حوالے سے موصول ہونے والی درخواستوں اور دستاویزات کی سکروٹنی کی گئی۔ اس مشاورتی عمل میں سیکرٹری قومی اسمبلی اور اسپیشل سیکرٹری لا نے بھی شرکت کی اور آئینی و قانونی نکات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اسلام آباد سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے تصدیقی عمل کا بھی جائزہ لیا گیا، تاکہ تمام تقاضے مکمل طور پر پورے کیے جا سکیں۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری سے متعلق حتمی فیصلہ آج شام یا کل تک سامنے آ سکتا ہے۔ امکان ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی فیصلے کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کریں گے۔

سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، جب کہ اپوزیشن لیڈر کے اعلان سے قومی اسمبلی میں سیاسی منظرنامہ مزید واضح ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :برفباری کا 146 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

متعلقہ خبریں