اہم خبریں

جنید صفدر کی دوسری شادی ،جا نئے دلہن کا نام اور شادی کی تاریخ

لاہور (اے بی این نیوز    )جنید صفدر کی دوسری شادی کی تصدیق ہو گئی ہے اور اس بار دلہن کا نام اور شادی کی تاریخیں بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے زیرِ بحث ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے شیخ سے طے پا گئی ہے۔ اس بات کی باقاعدہ تصدیق خود شیخ روحیل اصغر نے کی ہے۔ ان کے مطابق شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شانزے شیخ اور مریم نواز کی چھوٹی صاحبزادی ماہ نور گہری دوست ہیں اور دونوں خاندانوں کے درمیان کافی عرصے سے میل جول تھا۔ انہی ملاقاتوں کے دوران جنید صفدر اور شانزے شیخ کی پسند سامنے آئی، جس کے بعد باقاعدہ طور پر رشتہ طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیخ روحیل اصغر کے مطابق ایک دن مریم نواز کی جانب سے پیغام موصول ہوا کہ وہ رشتہ لے کر آنا چاہتی ہیں۔ اس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان ملاقاتیں ہوئیں اور بات خوش اسلوبی سے طے پا گئی۔ رشتہ طے کرنے کے لیے مریم نواز اپنی بڑی صاحبزادی اور داماد راحیل منیر کے ہمراہ آئیں، جب کہ بعد ازاں میاں نواز شریف نے دونوں خاندانوں کے اعزاز میں خصوصی دعوتِ طعام بھی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تمام تیاریاں سادگی کے ساتھ کی جا رہی ہیں اور تقریبات محدود ہوں گی، جن میں صرف قریبی رشتہ دار اور اہلِ خانہ شریک ہوں گے۔ مہندی کی مشترکہ رسم جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی، جب کہ ولیمہ بھی وہیں رکھا جائے گا۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل ان کی شادی معروف کاروباری شخصیت سیف الرحمٰن کی صاحبزادی عائشہ سے ہوئی تھی، تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد داخل ہونے والی گاڑیوں سے متعلق اہم فیصلہ، ڈیڈ لائن دے دی گئی

متعلقہ خبریں