اہم خبریں

اسلام آباد داخل ہونے والی گاڑیوں سے متعلق اہم فیصلہ، ڈیڈ لائن دے دی گئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد میں گاڑیوں کے ایم ٹیگ سے متعلق مہم جاری ہے اور ڈیڈ لائن میں ایک روز باقی رہ گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ بغیر ایم ٹیگ گاڑیاں اسلام آباد میں یکم جنوری سے داخل نہیں ہو سکیں گی لیکن ایم ٹیگ لگانے کی تاریخ میں 15 جنوری تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں 16سینٹرز پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ٹیگ لگا دئیے گئے ہیں، گزشہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 965 گاڑیوں کو ٹیگ جاری کیے گئے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ ایم ٹیگ سے متعلق مہلت کل 15 جنوری کو ختم ہو جائے گی، بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے 12 انٹری پوائنٹس و ناکہ جات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کیلئے ریڈرز نصب کئے گئے ہیں، شہری کل تک ہر صورت اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوا لیں۔
مزید پڑھیں: سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں

متعلقہ خبریں