اہم خبریں

سونا مزید مہنگا،فی تولہ قیمت میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سونے اور چاندی کی قیمتوں کا ایک اور نیا ریکارڈبن گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر مہنگا ہوکر 4638 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4300 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔دس گرام سونا 3687 روپے مہنگاہوکر 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپےکاہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی 500 روپے اضافے کے بعد 9575 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر مہنگاہوکر 4595 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت میں 900 روپے کااضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے اور10 گرام سونا 771 روپےکے اضافے کے بعد4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے کاہوگیاتھا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 180 روپے اضافے کے بعد9075 روپے کی ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: پاک آسٹریلیا 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول سامنے آگیا

متعلقہ خبریں