لاہور(اے بی این نیوز)مغرب سے بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر شدید سردی اور دھند ہے جبکہ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بادلوں اور دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔بارش برسانے والا سسٹم لاہور پنجاب کے میدانی علاقوں کے بجائے مری اور گلیات میں بارش برسائے گا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات















