اہم خبریں

مظاہرین کو پھانسی دینےکی صورت میں بہت سخت کارروائی کریں گے،ٹرمپ کی ایران کو وارننگ

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی صورت میں ایران کو سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں پھانسیوں کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی لیکن انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر ایران میں گرفتار مظاہرین کو پھانسی دی جاتی ہے تو امریکا بہت سخت کارروائی کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ایسا ہی جاری ہے لیکن جب ہزاروں لوگوں کو قتل کیا جائے اور پھانسی کی بات ہو تو پھر ان سب کا نتیجہ ایران کے لیے بالکل اچھا نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے ایران میں حکومت کے خلاف پُرتشدد مظاہرے کرنے والوں کو بغاوت پر اُکساتے ہوئے کہاکہ ایرانی اداروں کا کنٹرول سنبھال لیں، امریکی مدد جلد پہنچنے والی ہے۔

امریکی صدر نے اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو ایران سے نکلنے کی بھی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: امریکہ ایران ممکنہ جنگ،ٹرمپ نے 24 گھنٹے اہم قرار دیدیئے

متعلقہ خبریں