اہم خبریں

امریکہ کا اخوان المسلمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ،جا نئے کیا

واشنگٹن( اے بی این نیوز    ) امریکا نے مصر، لبنان اور اردن میں سرگرم تنظیم اخوان المسلمین کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، جس کے بعد تنظیم سے وابستہ افراد پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کو مشرقِ وسطیٰ کی سیاست اور عالمی سلامتی کے تناظر میں ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مقصد تنظیم کی جانب سے تشدد، انتہا پسندی اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اخوان المسلمین کے مالی وسائل روکنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرے گا تاکہ تنظیم کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں محدود کیا جا سکے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد اخوان المسلمین کو کسی بھی قسم کی مالی معاونت فراہم کرنا امریکا میں غیر قانونی تصور کیا جائے گا، جس سے تنظیم کے فنڈنگ نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کے حوالے سے علیمہ خان نے اہم اعلان کر دیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں