اہم خبریں

زلزلہ،شہری خوفزدہ

سوات ( اے بی این نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں بتایا گیا ہے، جو اس خطے میں زلزلہ خیز سرگرمیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ کئی علاقوں میں چند لمحوں کے لیے خوف کی فضا قائم رہی تاہم جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں :امریکہ کی قطر میں سرگرمیاں شروع، نیا ائیر اور میزائل ڈیفنس سیل قائم

متعلقہ خبریں