اہم خبریں

ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

واشنگٹن (  اے بی این نیوز   )سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے ایرانی عوام سے احتجاج جاری رکھنے اور اپنے اداروں پر کنٹرول حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ مظالم کرنے والوں کے نام محفوظ کریں، کیونکہ وہ اس کا بھاری قیمت ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ تمام ملاقاتیں ملتوی کر دی گئی ہیں جب تک کہ مظاہرین کے خلاف غیر معقول قتل ختم نہ ہو جائے۔ ٹرمپ نے اس ٹویٹ میں ایرانی عوام کو مدد کی یقین دہانی بھی کرائی اور اپنے بیان میں زور دیا کہ “HELP IS ON ITS WAY.”یہ ٹویٹ 13 جنوری 2026 کو شام 5:43 پر پوسٹ کی گئی

مزید پڑھیں :ایران کا دشمنوں کو منہ توڑ جواب،حیران کن رد عمل دینے کا اعلان

متعلقہ خبریں