اہم خبریں

ایران کا دشمنوں کو منہ توڑ جواب،حیران کن رد عمل دینے کا اعلان

تہران (  اے بی این نیوز   ) ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ نے دشمنوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا جواب غیر متوقع اور حیران کن ہوگا، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی صلاحیت اور حکمت عملی مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور طاقت رکھتی ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ دشمن اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ دباؤ یا حملے کے ذریعے ایران کو کمزور کر سکتا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جارحیت کی صورت میں ایسا جواب دیا جائے گا کہ دشمن دنگ رہ جائے گا اور اسے اپنی سوچ سے کہیں بڑھ کر نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عزیز نصیر زادہ کا کہنا تھا کہ ایران نے دفاعی میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور جدید ٹیکنالوجی، اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور مضبوط عسکری تیاری کے باعث دشمن کو جنگ کی صورت میں بڑے سرپرائز ملیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی دفاعی حکمت عملی مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہے، تاہم اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو اس کا جواب فیصلہ کن، سخت اور ناقابلِ تصور ہوگا۔

مزید پڑھیں :مردہ جانوروں کا گوشت ہو ٹلوں پر کھلانے کا انکشاف،جا نئے روح کو لرزا دینے والی تفصیلات

متعلقہ خبریں