اہم خبریں

سعودی عرب کے شاہی خاندان سے خبر غم،اہم شخصیت وفات پا گئیں،جا نئے کون

ریاض (  اے بی این نیوز   ) سعودی عرب کی شاہی خاندان کی معروف شخصیت، شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی دیوان نے شہزادی کے انتقال کا باضابطہ اعلان کیا، جس میں بتایا گیا کہ شہزادی کا انتقال مملکت سے باہر ہوا۔شہزادی ہند بنت سعود کی نماز جنازہ بدھ 14 جنوری کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ شاہی دیوان نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی، جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی شاہی خاندان گزشتہ ماہ بھی ایک اور صدمے سے دوچار ہوا تھا، جب شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ بھی ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔سعودی شاہی خاندان اور عوام نے شہزادی ہند بنت سعود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں :ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ ،جا نئے کس ملک نے اتنا بڑا اقدام اٹھایا

متعلقہ خبریں