اہم خبریں

ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ ،جا نئے کس ملک نے اتنا بڑا اقدام اٹھایا

واشنگٹن (  اے بی این نیوز   )امریکا نے رواں سال کے آغاز سے اب تک امیگریشن قوانین پر سختی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد غیر ملکی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں، جن میں تقریباً 8 ہزار طلبہ کے ویزے بھی شامل ہیں۔ اس اقدام کے بعد عالمی سطح پر تشویش اور بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر خاصی زیرِ بحث ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت نے یہ کارروائیاں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت پالیسی کے تحت کی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ منسوخ کیے گئے ویزوں میں تقریباً 2 ہزار 500 ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس خصوصی کام کے اجازت نامے موجود تھے،

تاہم وہ کسی نہ کسی صورت امریکی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔حکام کے مطابق ویزا منسوخی کی یہ کارروائیاں ان غیر ملکی شہریوں کے خلاف کی گئیں جن کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ، قانونی خلاف ورزیوں یا دیگر قابل اعتراض شواہد موجود تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا اور امیگریشن نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے ویزا منسوخی اور ملک بدری کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

بیان کے مطابق اب ویزا ہولڈرز کی امریکا میں داخلے کے بعد بھی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی گرفتاری، سزا یا قانونی مسئلے کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سخت اقدامات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اپنائی گئی امیگریشن پالیسیوں کے تسلسل کا حصہ ہیں، جنہیں موجودہ انتظامیہ کی جانب سے بھی مؤثر انداز میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ منسوخ کیے گئے ویزوں کا تعلق مختلف کیٹیگریز سے ہے جن میں سیاحتی، تعلیمی، ہنرمند ورک ویزے اور دیگر غیر ملکی زائرین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے ویزا منسوخی کے اس عمل سے سب سے زیادہ بھارت متاثر ہوا ہے، جہاں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہریوں کے ویزے منسوخ کیے گئے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں ایک وکیل کی جان لے لی گئی، بار ایسوسی ایشن کا کل مکمل ہڑتال کا اعلان

متعلقہ خبریں