اسلام آباد(اے بی این نیوز)منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔ خطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ خطہ پوٹھوہار اورکشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑا ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : اسکردومنفی13، لہہ، استورمنفی11، گوپس منفی09، گلگت منفی08، قلات، کالام منفی06، ہنزہ منفی05، پاڑاچنارمیں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
پیر(رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع۔ تاہم رات دیرچند مقامات پر دھندرہی۔
منگل کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند/ کہرا پڑنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا مستحق افراد کو مفت سولر سسٹم اور سولر آلات دینے کا فیصلہ













