اسلام آباد( اے بی این نیوز )رکنِ پارلیمنٹ شیر افضل مروت نے پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں کامیابی کا واحد طریقہ تلوے چاٹنا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی میرے حلقے کے فنڈز بند کر دیے۔میڈیا سے گفتگو میں مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال دن بہ دن بگڑ رہی ہے اور وزیراعلیٰ کی نااہلی واضح ہے، اس کے لیے کسی فرانزک رپورٹ کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو ایک دن حساب دینا پڑے گا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے کیا اقدامات کیے۔ان کے بیانات پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی ناراضگی اور عوامی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں، جو مستقبل میں پی ٹی آئی کے لیے چیلنجز پیدا کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس، سیا سی اسیران اور سہیل آفریدی کے حوالے سے اہم قرار داد منظور،جا نئے کیا















