اہم خبریں

فرعون، نمرود اور رضا شاہ کیساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گا، آیت اللہ خامنہ ای

تہران (  اے بی این نیوز      )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک سخت بیان میں کہا ہے کہ طاقت اور غرور میں مبتلا حکمران ہمیشہ تاریخ کے ایک ہی انجام سے دوچار ہوتے ہیں، اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک ایسا شخص جو غرور کے نشے میں پوری دنیا کے فیصلے کرنے بیٹھا ہو، اسے تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ جیسے طاقتور حکمران بھی اپنے اقتدار کے زعم میں مبتلا رہے، مگر انجام سب کے سامنے ہے، اور ٹرمپ کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی امریکہ اور اسرائیل پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں بدامنی اور فسادات کے پیچھے بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل عوام کو اکسا رہے ہیں اور انہیں تخریب کاری پر آمادہ کر رہے ہیں، حالانکہ یہی قوتیں ماضی میں ایران پر حملے کر چکی ہیں۔

صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، لیکن کسی غیر ملکی طاقت کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ایرانی قوم کے اندر انتشار اور بدامنی کو فروغ دے۔ ان بیانات کے بعد خطے کی سیاست میں ایک بار پھر تناؤ اور عالمی سطح پر بحث نے شدت اختیار کر لی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ معاملہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں :مہک ملک کی کمائی بارے انکشاف،ایک ڈرامہ کا معاوضہ آپ جان کر حیران ہو جا ئیں گے

متعلقہ خبریں