اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، آٹا مہنگا ہونے سے روٹی اور نان کی قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔
بالاکوٹ میں فائن آٹا 6 ہزار روپے من فروخت ہو رہا ہے، ڈبل سپر آٹے کی قیمت 5800 روپے من ہے، مختلف بازاروں میں ڈبل سپر آٹا 5880 روپے من تک بھی فروخت ہو رہا ہے۔ عوام نے حکومت سے آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
پشاور میں آٹے کی قیمتیں برقرار ہیں، مارکیٹ میں مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 میں فروخت ہو رہاہے، فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3000 روپے برقرار ہے۔
ملتان میں آٹا مزید مہنگا ہوگیا ہے، فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے، عام مارکیٹ میں ایک کلو آٹا 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
تلہ گنگ میں بھی آٹا عام شہری کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے، آٹا 120 سے 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، سرخ گندم سے تیار چکی کا آٹا 140 سے 150 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے، چند روز قبل 90 روپے فی کلو ملنے والا آٹا اب 120 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
تلہ گنگ میں گندم کی قیمت دو ماہ میں 1500 روپے فی من بڑھ گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم 4000 سے 4300 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے۔
قصور میں گندم اور آٹا غریب آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہوگیا ہے، مقامی مارکیٹ میں چند روز قبل 90 روپے فی کلو فروخت ہونے والا فائن آٹا 120 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ہے۔اس سے قبل چکی آٹا 115 روپے کلو فروخت ہو رہا تھا جو اب بڑھ کر 140 روپے سے لیکر 145 روپے فی کلو فروخت ھو رہا ہے۔
فائن میدہ کی قیمت بھی 15 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے، 80 کلو کی فائن میدہ کی بوری 10800 روپے سے لیکر 11000 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، گندم کی قیمت میں دو ماہ کے دوران 1500 روپے فی من کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
چمن میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی سو کلو بوری کی قیمت میں پچیس سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث آٹا مہنگا ہوگیا ہے، شہر میں ایک ہفتہ قبل فروخت ہونے والے 50 کلو آٹے کی قیمتوں میں ایک دم 1000ہزار سے 1200روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: کرک،گیس اسٹیشن میں نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا














