اہم خبریں

جلسہ ہر صورت ہو گا،سہیل آفریدی ڈٹ گئے،بڑا اعلان کر دیا، جا نئے کیا

کراچی (  اے بی این نیوز  )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کراچی کے عوام کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انشاءاللہ آج کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، وہ جلسہ ہر صورت ہوگا۔سہیل آفریدی نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ بلدیہ ٹاؤن کیماڑی سے جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوں گے، اور راستے میں بنارس چوک ڈسٹرکٹ ویسٹ، گولیمار ڈسٹرکٹ سنٹرل اور گورو مندر ڈسٹرکٹ سے گزرتے ہوئے مزار قائد پہنچیں گے۔انہوں نے کراچی کے غیرت مند شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ان علاقوں کے ارد گرد جلسے میں شامل ہوں اور عوام کے ساتھ مل کر مزار قائد جلسہ گاہ کا رخ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی مدد سے یہ جلسہ کامیاب ہوگا اور کراچی کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،جا نئے کتنی سستی ہو ئی

متعلقہ خبریں