اہم خبریں

اسلام آباد،شادی کے گھر میں غم،ابتدائی رپورٹ آ گئی، جا نئے تفصیلات

اسلا م آباد ( اے بی این نیوز    ) اسلام آباد میں گیس دھماکے کا واقعہکی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔ متاثرہ مکان میں رہنے والے سی ڈی اے ملازم کی بارات رات گئے واپس پہنچی تھی۔ سرد موسم کے باعث ہیٹر دیر تک چلتا رہا، لیکن گیس لوڈ شیڈنگ کے دوران ہیٹر اچانک بند ہو گیا جس کی وجہ سے مکان میں گیس بھر گئی۔

صبح ناشتے کی تیاری کے دوران دیا سلائی کرنے پر دھماکہ ہو گیا۔ کیپٹل ایمرجنسی سروس کو صبح 7:24 پر اطلاع موصول ہوئی اور ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق، حادثہ گیس لیک اور ہیٹر کے اچانک بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔ مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

مزید پڑھیں :اٹلس ہونڈا کی زبردست پیشکش،CG 150 بغیر سود کے آسان اقساط پر حاصل کریں،جا نئے کیسے

متعلقہ خبریں