پشاور(اے بی این نیوز) پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے ویڈیوز کی رپورٹ تیار کرلی ۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات میں وزیراعلی سہیل آفریدی ، کامران بنگش ، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔
پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر 9 مئی واقعات کی ویڈیوز اور آڈیو ویژول کا تجزیہ کیا۔ رپورٹ پشاور کے تھانا شرقی کی بھجوائی گئی یو ایس بی میں موجود وڈیوز پر مبنی ہے۔
یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا۔ متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے۔ چند ویڈیوز میں لوگو اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی ۔
وزیراعلی سہیل آفریدی اور عرفان سلیم کی دو ویڈیوز میں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے۔ سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کو 9 مئی کی ویڈیو سے ملا کر دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: کے پی میں 497 ادویات کے نمونے غیر معیاری، 226 نمونے جعلی قرار















