اہم خبریں

پی ٹی آئی جلسہ: مزارِ قائد اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے سے پہلے مزارِ قائد اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد آنے والی سڑک کا ایک ٹریک اور خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند ہیں۔

اس کے علاوہ گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی واپسی ہے، سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی والوں سے اپیل کی کہ خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مایوس نہیں کرنا۔
مزید پڑھیں: امریکی ریاست مسسی سیپی میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں