اہم خبریں

ایران میں‌ افغان اور بھارتی باشندوں پر مشتمل سیل بے نقاب

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی پولیس نے 10 افغانیوں اور 6 بھارتی شہریوں پر مشتمل سیل کو ان کے مقامی سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہی لوگ خوزستان کے شہر آبادان میں ہونے والے فسادات اور تباہی کے اصل مجرم ہیں۔

ادھر ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 12 روزہ جنگ میں ایرانی عوام کا خون بہانے والا دشمن اب جھوٹے الزامات کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی اسلحے کی کھیپ بھی پکڑ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ مختلف صوبوں میں بھجوانے کے لیے سمگل کیا گیا تھا۔

غور طلب ہے کہ چودہ روز سے جاری احتجاج کے دوران ایرانی حکومت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی بھی دے دی ہے۔ مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے باعث بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں‌:محمد رضوان پی ایس ایل میں کس ٹیم کے ساتھ کھیلیں گے؟ جانیں

متعلقہ خبریں