جنگ شاہی (اے بی این نیوز) کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن جنگ شاہی کے قریب فیل ہوگیا۔
مسافروں کے مطابق انجن فیل ہونے کے باعث قراقرم ایکسپریس شام 5 بجے سے جنگ شاہی اسٹیشن پر روک دی گئی ہے۔
قراقرم ایکسپریس کی روانگی 5 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار، شدید سردی کے باعث مسافر پریشان۔
ریلوے حکام کے مطابق انجن قراقرم ایکسپریس کے لیے کراچی کے لوکو شیڈ سے روانہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری















